31 جولائی، 2015، 8:16 PM

ایٹمی معاملہ حزبی اور گروہی نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے

ایٹمی معاملہ حزبی اور گروہی نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاملہ حزبی اور گروہی نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے اور اس پر ہونے والی تنقید کا کھلے ذہن سے جائزہ لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاملہ حزبی اور گروہی نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے اور اس پر ہونے والی تنقید کا کھلے ذہن سے جائزہ لینا چاہیے۔

سید احمد خاتمی نے کہا کہ کسی کو بھی ایٹمی معاملے سے سیاسی اہداف کے لئے استفادہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایٹمی معاملہ حزبی اور گروہی معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک قومی معاملہ ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی کوشش کرنی چاہیے اور اس کا غور سے جائزہ بھی لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے سلسلے میں تعمیری تنقید ضروری ہے ممکن ہے کوئی ایسا نقطہ سامنے آجائے جو مفید ثابت ہو۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ اپنے تمام اہداف تک پنہچ سکتی ہے اور دشمن ایرانی قوم کے اتحاد کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمن کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

News ID 1857024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha